افغان عوام کی امداد میں ہمارا کردار قائدانہ ہے: امریکہ

امورخارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ امریکہ  افغان عوام کےلیے انسانی امداد میں قائدانہ کردار جاری رکھے گا

1750655
افغان عوام کی امداد میں ہمارا کردار قائدانہ ہے: امریکہ

امریکہ کا کہنا ہےکہ افغانستان کےلیے انسانی امداد جاری رہے گی ۔

 امورخارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ امریکہ  افغان عوام کےلیے انسانی امداد میں قائدانہ کردار جاری رکھے گا۔

ترجمان نے کہا کہ واشنگَٹن اس صورت حال سے با خبر ہے اور جس نے  اگست سےاب تک دو سو اٹھ ملین ڈالر جبکہ مجموعی طور پر سال رواں کے دوران چار سو پچھتر ملین ڈالر امداد دی ہے۔

نیڈ پرائس نے بتایا کہ ہم  افغان عوام کے لیے بالخصوص موسم سرما میں در پیش مالی مشکلات میں کمی لانے کےلیے اقوام متحدہ کے ساتھ کام کر رہےہیں۔

 

 



متعللقہ خبریں