35 سالہ گیبرئیل بورک چلی کے صدر بن گئے

اب تک بانوے فیصد ووٹوں کی گنتی مکمل ہو چکی ہے جس کے تحت گیبرئیل بورک کو 55 فیصد اور رپیبلکن پارٹی کے امیدوار ہوزے انتونیو کاست کو چوالیس فیصد ووٹ ملے ہیں

1749802
35 سالہ گیبرئیل بورک چلی کے صدر بن گئے

 چلی میں  صدارتی انتخابی دوڑ کے دوسرے مرحلے میں بائیں بازو نظریات کے حامل گیبرئیل بوریک نئے صدر منتخب ہو گئے۔

 ملکی انتخابی سروس کے مطابق، اب تک بانوے فیصد ووٹوں کی گنتی مکمل ہو چکی ہے جس کے تحت گیبرئیل بورک کو 55 فیصد اور رپیبلکن پارٹی کے امیدوار ہوزے انتونیو کاست کو چوالیس فیصد ووٹ ملے ہیں۔

کاست نے اپنی ٹویٹ میں لکھا ہے کہ  میں نےبورک سے رابطہ کرتے ہوئے انہیں مبارک باد دی،وہ اب  ملک کے نئے منتخب صدر ہیں اور مکمل احترام اور باہمی تعاون کے مستحق ہیں۔ چلی ہماری اولین ترجیح ہونا چاہیئے۔

واضح رہے کہ گیبرئیل بورک ملک کے پہلے کم عمر  صدر ہیں جو کہ صرف 35 سال کے ہیں۔



متعللقہ خبریں