فلپائن میں سمندری طوفان اور سیلاب کی تباہ کاریاں، 31افراد ہلاک

طوفان کی وجہ سے ہونے والی تیز بارش اورآندھی سے درخت گر گئے اور کئی دیہات زیرِآب آگئے

1749331
فلپائن میں سمندری طوفان اور سیلاب کی تباہ کاریاں، 31افراد ہلاک

فلپائن کے وسطی حصے سے ٹکرانے والے سمندری طوفان رائے کے باعث آنے والے سیلاب میں ہلاکتوں کی تعداد 31ہو گئی۔

فلپائنی حکام نے اعلان کیا کہ طوفان، جو ملک کے وسطی حصوں میں موثر تھا، کئی علاقوں میں بجلی کی بندش اور شدید تباہی کا باعث بنا۔

پولیس نے بتایا کہ طوفان سے پیدا ہونے والےسیلاب میں اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھنے والوں کی تعداد میں بدستور اضافہ ہو رہا ہے۔

ڈیناگاٹ جزائر کے گورنر ارلین باگ آو نے کہا کہ یہ جزیرہ، جہاں ایک لاکھ اسی ہزار افراد  آباد تھے  تباہ ہو گیا ہے۔

طوفان کی وجہ سے ہونے والی تیز بارش اورآندھی سے درخت گر گئے اور کئی دیہات زیرِآب آگئے۔



متعللقہ خبریں