روس نے اگر فوجی مہم جوئی کی تو پابندیاں لگیں گی:امریکہ

امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنے روسی ہم منصب ولا دی میر پوٹن کو ایک ورچوئل اجلاس میں متنبہ کیا کہ اگر روس نے یوکرین کے خلاف کوئی جارحانہ اقدام کیا، تو اس کے خلاف اقتصادی پابندیاں لگ سکتی ہیں

1744475
روس نے اگر فوجی مہم جوئی کی تو پابندیاں لگیں گی:امریکہ
putin-biden1.jpg
putin-biden.jpg

امریکی صدر جوبائیڈن نے روسی ہم منصب ولادیمیرپوٹین سے ویڈیوکانفرنس کے ذریعے یوکرین کی صورت حال پربات چیت کی ۔

صدر بائیڈن نے اس موقع پر امریکہ اور یورپی اتحادیوں کی جانب سے یوکرین کی سرحد کے نزدیک روس کی فوجوں میں اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور صدر پوٹن پر واضح کیا کہ اگر روس نے کسی فوجی مہم جوئی کا آغاز کیا تو امریکہ اور اس کے اتحادی سخت معاشی پابندیوں اور دیگر اقدامات کے ساتھ جواب دیں گے۔

اس ورچوئل اجلاس میں صدر بائیڈن نے یوکرین کی خودمختاری اور علاقائی سلامتی کے لیے امریکہ کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا اور کشیدگی کم کرنے اور سفارتی ذرائع سے مسائل حل کرنے پر زور دیا۔

وائٹ ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق، دونوں صدور نے اپنی اپنی ٹیموں کو یہ ذمہ داری دی ہے کہ وہ بات چیت جاری رکھیں اور امریکہ اپنے اتحادیوں اور شراکت داروں کے ساتھ قریبی مشاورت کے ساتھ یہ بات چیت جاری رکھے گا۔

صدر بائیڈن نے اس موقع پر روس اور امریکہ کے درمیان سٹریٹیجک  استحکام  پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

دونوں صدور کے درمیان ایران سمیت علاقائی مسائل پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

ترجمان جیک سلیون کا کہنا تھا کہ صدر بائیڈن نے روس کے صدر کو محاذ آرائی ترک کرنے اور سفارت کاری کی پیشکش بھی کی ہے ۔

واضح رہے کہ امریکہ کے صدر جوبائیڈن اور روس کے صدر ولادی میر پوٹن نے منگل کو دو گھنٹے اور ایک منٹ تک وڈیو لنک کے ذریعے ایک ورچوئل سربراہ ملاقات کی ہے۔

یہ ملاقات ایک ایسے وقت پر ہوئی ہے، جب مغربی ملک اس خدشے کا اظہار کر رہے ہیں کہ روس اپنے ہمسایہ ملک یوکرین پر حملے کے لیے تیار نظر آ رہا ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں