میکسیکو: آتش بازی کی فیکٹری میں دھماکہ، 6 افراد ہلاک کثیر تعداد میں زخمی
پیوایبلا میں آتش بازی کی ایک غیر قانونی فیکٹری میں دھماکے کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 6 افراد ہلاک ہو گئے
1744592
میکسیکو کے صوبے پیوایبلا میں آتش بازی کی ایک غیر قانونی فیکٹری میں دھماکے کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 6 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
پیوایبلا وزیر صحت اینا لوسیا ہِل نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ صوبائی مرکز پیوایبلا کے مشرق میں واقع آتش بازی کی فیکٹری میں دھماکے کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 6 افراد ہلاک اور کثیر تعداد میں افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
دھماکے کے نتیجے میں فیکٹری ملبے کے ڈھیر میں تبدیل ہو گئی ہے۔ اطراف میں کھڑی گاڑیاں جل گئی اور گھروں کی دیواروں کو نقصان پہنچا ہے۔
واضح رہے کہ میکسیکو کے قوانین کی رُو سے آتش بازی کی تیاری اور فروخت سے متعلقہ تنصیبات کے لئے وزارت دفاع کی اجازت ضروری ہے۔
متعللقہ خبریں
نائیجیریا: جیل ٹوٹ گئی قیدی فرار ہو گئے
نائیجیریا میں شدید بارشوں اور طوفان کی وجہ سے جیل کا ایک حصّہ منہدم ہونے کے بعد 119 قیدی فرار ہو گئے