امریکی و روسی صدور کی ویڈیوکانفرنس،یوکرین پر بات ہوگی

اس بات چیت کے دوران امریکی صدر یوکرینی سرحد پر تعینات روسی فوج کی سرگرمیوں پر خدشات کا اظہار کریں گے اور یوکرین کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے لیے امریکہ کی حمایت کی توثیق کریں گے

1743105
امریکی و روسی صدور کی ویڈیوکانفرنس،یوکرین پر بات ہوگی

امریکی صدر جو بائیڈن اور روسی صدر ولادیمیر پوٹن  منگل سات دسمبر کو ویڈیو کال پر براہ راست رابطہ کریں گے۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق، دونوں رہنما یوکرین کی کشیدہ صورتحال پر بات چیت کے لیے تیار ہیں۔

اس بات چیت کے دوران امریکی صدر یوکرینی سرحد پر تعینات روسی فوج کی سرگرمیوں پر خدشات کا اظہار کریں گے اور یوکرین کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے لیے امریکہ کی حمایت کی توثیق کریں گے۔

اس کے علاوہ دیگر موضوعات میں اسٹریٹجک استحکام، سائبر اور علاقائی اموربھی شامل ہیں۔

دوسری جانب ماسکو حکومت کا کہنا ہے کہ ویڈیو کال کے دوران دوطرفہ تعلقات اور جون میں جنیوا سربراہی اجلاس میں طے ہونے والے معاہدوں پر عملدرآمد کے بارے میں بھی بات کی جائے گی۔

 



متعللقہ خبریں