امریکی صدر جو بائڈن نے عبوری بجٹ کی منظوری دے دی
ر 30 ستمبر کو قبول کردہ عبوری بجٹ کے لیے مختص کردہ مہلت کے پوری ہونے سے چند گھنٹے قبل عبوری بجٹ نافذ العمل ہو گیا ہے
1742903
امریکی صدر جو بائڈن نے وفاقی حکومت کے رقوم کی کمی کے باعث اپنی کاروائیوں کو وقفہ دینے کا سد باب کرنے کے لیے عبوری مسودہ بجٹ کی منظوری دے دی ۔
اس طرح ملک میں 2021 کے مالی بجٹ کی مدت پوری ہونے والے اور 30 ستمبر کو قبول کردہ عبوری بجٹ کے لیے مختص کردہ مہلت کے پوری ہونے سے چند گھنٹے قبل عبوری بجٹ نافذ العمل ہو گیا ہے۔
امریکی قوانین کے مطابق کانگرس یکم اکتوبر تا 30 ستمبر کے عرصے پر محیط ہونے والے مالی سال کے لیے مستقل بجٹ کی عدم منظوری کی صورت میں عبوری بجٹ کے ذریعے درمیانی مدت کو فعال بنانا لازمی ہوتا ہے۔