نائیجیریا میں کشتی ڈوب گئی،29 افراد ہلاک

نائیجیریا کی شمال مغربی ریاست کانو میں مسافر بردار کشتی اُلٹ گئی جس کے نتیجے میں کم سن بچوں سمیت 29 افراد ہلاک اور 13 لاپتہ ہوگئے

1742107
نائیجیریا میں کشتی ڈوب گئی،29 افراد ہلاک

نائیجیریا کی شمال مغربی ریاست کانو میں مسافر بردار کشتی اُلٹ گئی جس کے نتیجے میں کم سن بچوں سمیت 29 افراد ہلاک اور 13 لاپتہ ہوگئے۔

خبر کے مطابق، نائیجریا کی ریاست کانو کے دریا بگوائی میں 42 مسافروں سے بھری کشتی اُلٹ گئی اور مسافر ٹھنڈے یخ پانی میں ڈوب گئے۔

کشتی گنجائش سے زائد مسافروں کو بٹھانے کی وجہ سے ڈوبی۔

امدادی کاموں کے دوران  امدادی اہلکاروں نے 29 لاشیں نکالیں۔

ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تعداد کم سن بچوں کی ہیں جب کہ 7 افراد کو زندہ بچالیا گیا ہے۔اب بھی 13 افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش کا کام جاری ہے۔

کشتی میں سوار بچے اپنے گاؤں سے بگوائی ایک مذہبی تقریب میں شرکت کے لیے جا رہے تھے، کشتی میں صرف درجن بھر افراد زیادہ عمر والے تھے اکثریت کی عمریں 5 سے 8 سال تھیں۔

واضح رہے کہ نائیجریا میں کشتی ڈوبنے کے واقعات عام ہیں اور زیادہ تر کشتیاں گنجائش سے زیادہ مسافروں کو بٹھانے یا کشتیوں کی ابتر صورت حال کے باعث پیش آتے ہیں۔



متعللقہ خبریں