کریبین: نقل مکانوں کی کشتیاں ایک دوسرے سے ٹکرا گئیں، 7 افراد ہلاک

بحیرہ کریبین میں نقل مکانوں سے بھری، 2 کشتیاں ایک دوسرے سے ٹکرا گئیں، حادثے میں 7 افراد ڈوب کر ہلاک ہو گئے

1741779
کریبین: نقل مکانوں کی کشتیاں ایک دوسرے سے ٹکرا گئیں، 7 افراد ہلاک

بحیرہ کریبین کے جزائر ٹرکاس اور کائیکوس کی طرف جاتی، نقل مکانوں سے بھری، 2 کشتیاں ایک دوسرے سے ٹکرا گئیں۔ حادثے میں 7 افراد ڈوب کر ہلاک ہو گئے ہیں۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق ٹرکاس اور کائیکوس کے مشرق میں واقع جزیرے پرویڈینکیالس کے کھُلے سمندر میں نقل مکانوں سے بھری دو کشتیاں تیزی سے ایک دوسرے سے ٹکرانے کے بعد اُلٹ گئیں۔

حکام کے مطابق سمندر میں گرنے والے 64 نقل مکانوں میں سے اکثریت کو بچا لیا گیا ہے لیکن 7 افراد ڈوب کر ہلاک ہو گئے ہیں۔

تلاش و بچاو کی کاروائیاں جاری ہیں۔ نقل مکانوں کا تعلق ہیٹی سے ہے۔



متعللقہ خبریں