افغانستان اور میانمار کو فی الوقت نمائندگی نہیں ملے گی: اقوام متحدہ
نو رکنی کمیٹی کی صدر اور سویڈش مندوب اینا کارین این سٹروم نے اجلاس کے بعد بتایا کہ اقوام متحدہ نے افغانستان اور میانمار کی نمائندگی کا فیصلہ موخر کر دیا ہے جس کے بعد ان دونوں ملکوں کو نمائندگی کا حق فی الوقت نہیں ملے گا
1741830
اقوام متحدہ میں طالبان اور میانمار کے امیدوار مندوبین اپنے ممالک کی نمائندگی نہیں کر سکیں گے۔
جنرل اسمبلی کی انتظامی کمیٹی کا اجلاس طالبان حکومت کے افغانستان پر قبضے اور میانمار میں فوجی بغاوت کے بعد ان دونوں ملکوں کی نمائندگی کے حوالے سے موجود سوال پر یکجا ہوا ۔
واضح رہے کہ رکن ممالک اقوام متحدہ میں اپنے مندوبین کی تقرری کے لیے نام درج کرواتے ہیں جسکے بعد انہیں منظور کرنے کا اختیار انتظامی کمیٹی کے پاس ہوتا ہے۔
اس نو رکنی کمیٹی کی صدر اور سویڈش مندوب اینا کارین این سٹروم نے اجلاس کے بعد بتایا کہ اقوام متحدہ نے افغانستان اور میانمار کی نمائندگی کا فیصلہ موخر کر دیا ہے جس کے بعد ان دونوں ملکوں کو نمائندگی کا حق فی الوقت نہیں ملے گا۔
یاد رہے کہ طالبان نے سہیل شاہین کو اقوام متحدہ میں اپنا مندوب نامزد کیا تھا۔