افریقی ممالک کی سرحدیں بند کرنا مسئلے کا حل نہیں ہو گا، صدرِ کینیا

جب تک ہم سب محفوظ نہیں ہیں کوئی بھی محفوظ نہیں ہوگا

1741398
افریقی ممالک کی سرحدیں بند کرنا مسئلے کا حل نہیں ہو گا، صدرِ کینیا

کینیا کے صدر اہورو کنیاتا  نے کورونا کے اومیکرون ویریئنٹ کی بنا پر  اپنی سرحدوں کو افریقی ممالک کے لیے بند نہ کرنے کی اپیل کی ہے۔

قوم سے اپنے خطاب میں، کینیاٹا نے اومیکرون  کے حوالے سے بین الاقوامی برادری سے مخاطب ہوتے ہوئے نئی قسم کی وجہ سے پابندی کے فیصلوں پر تنقید کی اور افریقی ممالک کے ساتھ سرحدیں بند نہ کرنے کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے کہا  کہ’’سرحدوں کو بند کر کے وبا کو نہیں روکا جا سکتا،جب تک ہم سب محفوظ نہیں ہیں کوئی بھی محفوظ نہیں ہوگا۔"



متعللقہ خبریں