" اومی کرون وائرس"جاپان نے غیر ملکیوں کےلیے اپنی سرحدیں بند کردیں

عالمی وباء کورونا وائرس کی نئی قسم "اومی کرون" کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر جاپان نے تمام غیرملکیوں کے ملک آنے پر پابندی عائد کردی ہے

1739987
" اومی کرون وائرس"جاپان نے غیر ملکیوں کےلیے اپنی سرحدیں بند کردیں

عالمی وباء کورونا وائرس کی نئی قسم "اومی کرون" کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر جاپان نے تمام غیرملکیوں کے ملک آنے پر پابندی عائد کردی۔

خبر ایجنسی کیوڈو کے مطابق، پابندی کا اطلاق گزشتہ رات سے دنیا بھر کے شہریوں پر ہوگا جبکہ صرف جاپانی اور جاپان میں مستقل رہائش پذیر غیرملکی پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔

جاپانی اور جاپان میں مقیم غیر ملکی شہریوں کو جاپان واپسی کی صورت میں 10روزہ قرنطینہ کرنا ہوگا۔

دوسری جانب امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ تائیوان نے جنوبی افریقا سمیت 6 افریقی ممالک پر سفری پابندیاں عائد کردی ہیں۔

تائیوانی حکام  نے کہا  ہے کہ  پچھلے 14 دنوں میں جنوبی افریقہ سمیت 6 ممالک کا سفر کرنے والوں کو 14روز قرنطینہ میں رہنا ہوگا۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ہانگ کانگ نے بھی جنوبی افریقہ سمیت 8 افریقی ممالک پر سفری پابندیاں عائد کردی ہیں۔



متعللقہ خبریں