کورونا کی نئی قسم خطرناک ہے: عالمی ادارہ صحت

عالمی ادارہ صحت نے جنوبی افریقہ میں دریافت ہونے والے کورونا وائرس کی نئی قسم کو  باعث تشویش قرار دیا ہے

1740237
کورونا کی نئی قسم خطرناک ہے: عالمی ادارہ صحت

عالمی ادارہ صحت نے جنوبی افریقہ میں دریافت ہونے والے کورونا وائرس کی نئی قسم کو  باعث تشویش قرار دیا ہے۔

یہ پانچویں قسم ہے جسے باعث تشویش قرار دیا ہے، اس سے پہلے ایلفا، گیما، بیٹا اور ڈیلٹا کو تشویش ناک قرار دیا گیا تھا۔

عالمی ادارہ صحت کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ بی 1.1.529 کو یونانی لفظ اومیکرون کا نام دیا گیا ہے۔

یہ اعلان  عالمی ادارے کے ماہرین کے اجلاس کے بعد کیا گیا اور کئی ماہ بعد پہلی بار  ادارے نے کورونا کی کسی نئی قسم کو باعث تشویش قرار دیا۔

عالمی ادارے نے یہ بھی کہا کہ ممکنہ طور پر یہ نئی قسم دیگر اقسام کے مقابلے میں زیادہ تیزی سے پھیل سکتی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ ابتدائی شواہد سے عندیہ ملا ہے کہ یہ نئی قسم دوبارہ کووڈ سے متاثر ہونے کا خطرہ بڑھا سکتی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ اس نئی قسم میں بہت زیادہ تعداد میں میوٹیشن ہوئی ہیں جن میں سے چند باعث تشویش ہیں۔

 



متعللقہ خبریں