روس: کوئلے کی کان میں دھماکہ،11افراد ہلاک متعدد لاپتہ

روسی میڈیا کے مطابق، مقامی گورنر سرگئی  تسویلیف نے بتایا ہے کہ جب حادثہ پیش آیا اس وقت کان میں 285 کان کن موجود تھےامدادی آپریشن میں 200 افراد کو بچالیا گیا ہے

1738588
روس: کوئلے کی کان میں دھماکہ،11افراد ہلاک متعدد لاپتہ

روس  کے علاقے کیمیرووو میں کوئلے کی کان میں آتشزدگی سے 11افراد ہلاک اور متعدد  لاپتہ ہو گئے ہیں۔

روسی میڈیا کے مطابق، مقامی گورنر سرگئ  تسویلیف نے بتایا ہے کہ جب حادثہ پیش آیا اس وقت کان میں 285 کان کن موجود تھےامدادی آپریشن میں 200 افراد کو بچالیا گیا ہے۔

حکام نے بتایا ہے کہ جن مزدوروں کو کان میں سے نکالا گیا ہے ان میں سے 45 افراد زخمی ہیں۔

متعدد کان کنوں کی حالت کان میں دھواں بھرنے سے خراب ہوئی۔

حکام کے مطابق کان میں پھنسے باقی افراد کو بچانے کے لیے امدادی آپریشن جاری ہے جبکہ  زیر زمین پھنسے ہوئے کان کنوں سے کوئی رابطہ نہیں ہو پا رہا۔

کان میں ہونےو الے حادثے کی نوعیت کے بارےمیں ابھی تک کوئی حکومتی موقف سامنے نہیں آیا ۔

 یادرہے کہ 2004 میں بھی اس کان میتھین گیس کے دھماکے سے 13مزدور ہلاک ہو گئے تھے۔



متعللقہ خبریں