امریکہ: 80 ڈاکووں کے گروپ نے لگژری اسٹور لُوٹ لیا

کیلیفورنیا میں تقریباً 80 ڈاکووں کے ایک گروپ نے ایک لگژری شاپنگ اسٹور لوٹ لیا

1736919
امریکہ: 80 ڈاکووں کے گروپ نے لگژری اسٹور لُوٹ لیا

امریکہ کی ریاست کیلیفورنیا میں تقریباً 80 ڈاکووں کے ایک گروپ نے ایک لگژری شاپنگ اسٹور لوٹ لیا۔

ڈاکووں کے گروپ نے سان فرانسسکو کی شاہراہ کو 25 گاڑیوں کے ساتھ بند کر کے منّظم شکل میں ڈکیتیی کی۔

عینی شاہدوں کے مطابق ڈاکووں کے چہروں پر ماسک اور ہاتھوں پر دستانے تھے۔ مسلح ڈاکووں نے اسٹور کے ملازمین پر حملہ کیا اور چوری کےسامان کے ساتھ باہر ان کی منتظر کھڑی گاڑیوں میں سوار ہو کر فرار ہو گئے۔

پولیس نے واقعے سے متعلق 18، 30 اور 32 سالہ 3 افراد کو گرفتار کیا ہے۔ مشتبہ افراد میں سے ایک کے پاس اسلحہ بھی موجود تھا۔ مذکورہ افراد کو چوری کرنے، مسروقہ سامان رکھنے اور بغیر لائسینس کے اسلحہ رکھنے کی الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

دیگر مشتبہ افراد کی گرفتاری کے لئے سکیورٹی کیمروں کی فٹیج سے مدد لی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ جمعہ کی شام سان فرانسسکو میں اس سے مشابہہ ڈکیتی کی واردات ہوئی تھی۔



متعللقہ خبریں