سوڈان میں فوجی بغاوت کے خلاف مظاہرے،ہلاکتوں کی تعداد 40 ہو گئی

سوڈان میں فوجی بغاوت کے بعد شروع ہونے والے عوامی مظاہروں کے نتیجے میں ہلاک شدگان کی تعداد چالیس ہو گئی ہے

1736500
سوڈان میں فوجی بغاوت کے خلاف مظاہرے،ہلاکتوں کی تعداد 40 ہو گئی

سوڈان میں فوجی بغاوت کے بعد شروع ہونے والے عوامی مظاہروں کے نتیجے میں ہلاک شدگان کی تعداد چالیس ہو گئی ہے۔

طبی حکام نے بتایا ہے کہ کچھ روز قبل فائرنگ کی وجہ سے زخمی ہونے والا ایک نو عمر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے مارا گیا۔

گزشتہ ماہ پچیس اکتوبر کو ملکی فوج نے سوڈانی سول حکومت کا تختہ الٹ دیا تھا، جس کے بعد لوگ اس بغاوت کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے تھے۔

 واضح رہے کہ سوڈانی عوام ملک میں سول حکومت کے لیے سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں۔



متعللقہ خبریں