پینٹاگون: ہم ترک مسلح افواج کی ماڈرنائزیشن ضروریات کو تسلیم کرتے ہیں

امریکہ، ترک مسلح افواج کی فوجی ماڈرنائزیشن ضروریات کو تسلیم کرتا ہے: پینٹاگون

1735522
پینٹاگون: ہم ترک مسلح افواج کی ماڈرنائزیشن ضروریات کو تسلیم کرتے ہیں

امریکہ وزارت دفاع پینٹاگون نے کہا ہے کہ امریکہ، ترک مسلح افواج کی فوجی ماڈرنائزیشن ضروریات کو تسلیم کرتا ہے۔

پینٹاگون نے 16 نومبر کو پینٹاگون میں منعقدہ ترکی۔امریکہ وزرائے دفاع کے درمیان منعقدہ اعلیٰ سطحی دفاعی گروپ اجلاس کے بارے میں بیان جاری کیا ہے۔

بیان کے مطابق اجلاس میں امریکی وفد کی سربراہ اور وزارت دفاع کی مشیر لارا کُوپر نے کہا ہے کہ ہم ترک مسلح افواج کی ماڈرنائزیشن ضروریات کو تسلیم کرتے ہیں۔ وفود نے امریکہ کے صدر جو بائڈن اور ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان، امریکہ کے وزیر دفاع لائڈ آسٹن اور ترکی کے وزیر دفاع حلوصی آقارکے درمیان مذاکرات کی بنیادوں پر متعدد فنکشنل اور علاقائی موضوعات پر بات چیت کی۔

بیان میں مذاکرات میں دہشت گردی، افغانستان، افریقہ، جنوبی کاکیشیا، مشرقی بحیرہ روم اور مشرق وسطیٰ میں سکیورٹی کے موضوعات پر بات چیت کی طرف اشارہ کیا گیا اور کہا گیا ہے کہ کُوپر نے بحیرہ اسود میں باہمی تعاون پر بھی زور دیا ہے۔

مزید کہا گیا ہے کہ " دونوں فریقین نے دو طرفہ دفاعی تعاون اور طویل المدت دفاعی تعلقات میں فروغ کے ہدف پر بھی بات چیت کی۔ مشیر کُوپر نے امریکہ کے نیٹو کے ساتھ تعاون کے دائرہ کار میں ترکی کی فوجی ماڈرنائزیشن ضروریات کو تسلیم کرنے پر ایک دفعہ پھر زور دیا ہے"۔

ترکی وزارت دفاع کی طرف سے مذاکرات سے متعلق جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ " بین الوفود اجلاس مثبت اور تعمیری ماحول میں طے پایا ہے"۔



متعللقہ خبریں