نائجر: 2 مسلح حملے، 25 شہری ہلاک

نائجر کے مالی کے ساتھ سرحدی شہر تاہووا میں 2 مسلح حملوں کے نتیجے میں 25 شہری ہلاک

1735407
نائجر: 2 مسلح حملے، 25 شہری ہلاک

نائجر کے مالی کے ساتھ سرحدی شہر تاہووا میں 2 مسلح حملوں کے نتیجے میں 25 شہری ہلاک ہو گئے ہیں۔

نائجر کے قومی ذرائع ابلاغ کے مطابق تاہووا کے قصبوں تیلیا اور تاہووا میں نامعلوم افراد نے حملہ کیا۔ 2 مسلح حملوں میں 25 شہری ہلاک ہو گئے ہیں۔

مسلح افراد نے بلدیہ عمارت اور ہیلتھ کئیر سینٹر جیسی سرکاری عمارتوں کو لوٹنے کے بعد آگ لگا دی اور علاقے سے فرار ہو گئے۔

حملوں میں بجلی کے نظام کو نقصان پہنچنے کی وجہ سے متاثرہ علاقوں کے لئے بجلی کی ترسیل منقطع ہو گئی۔

واضح رہے کہ ہمسایہ ملک مالی میں موجود القائدہ اور داعش دہشت گرد تنظیموں سے منسلک گروپ، برکینا فاسو اور نائجر میں بھی ایک تواتر سے حملے کرتے رہتے ہیں۔

نائجر اگرچہ ہمسایہ ملک برکینا فاسو کے ساتھ مِل کر مشترکہ آپریشن کرتا رہتا ہے لیکن مالی میں موجود دہشت گرد گروپوں کی طاقت نہیں توڑ پا رہا۔

اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق نائجر میں دہشت گردوں کے حملوں کی وجہ سے حالیہ 3 ماہ میں 3 لاکھ 13 ہزار افراد ملک کے اندر اور 2 لاکھ 35 ہزار افراد ہمسایہ ممالک کی طرف نقل مکانی کرنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔

ہیومن رائٹس واچ نے ماہِ جنوری سے جولائی تک نائجر کی مالی اور برکینا فاسو سرحد پر کئے گئے 9 دہشت گردانہ حملوں میں 420 شہریوں کی ہلاکت کا اعلان کیا تھا۔ 


ٹیگز: #نائجر

متعللقہ خبریں