آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان جنگ بندی بحال ہو گئی

آرمینیا کی وزارت دفاع کا بیان میں کہنا تھا کہ روس کی ثالثی میں آذربائیجان اورآرمینیا کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ ہوگیا ہے اورسرحد پرصورتحال مستحکم ہے

1734900
آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان جنگ بندی بحال ہو گئی

آرمینیا کی وزارت دفاع کا بیان میں کہنا تھا کہ روس کی ثالثی میں آذربائیجان اورآرمینیا کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ ہوگیا ہے اورسرحد پرصورتحال مستحکم ہے۔

سرحدی جھڑپوں میں آرمینیا کا ایک فوجی ہلاک ہوگیا تھا اوردرجنوں فوجیوں کوآذربائیجان کی فوج نے گرفتارکرلیا تھا۔

روسی وزارت دفاع کے مطابق، یہ جنگ بندی روس کی ثالثی سے گزشتہ شام ساڑھے پانچ بجے عمل میں آئی ہے،

دوسری جانب روسی صدر پوٹِن اور آرمینی وزیراعظم نکول پاشنیان نے   آرمینی۔آذری سرحدی  کشیدگی پر بات چیت کی۔

کریملن نے اپنے بیان میں کہا کہ فریقین جنگ بندی پر آمادہ ہو گئے ہیں۔

 اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے  ترجمان فرحان حق نے بھی اس حوالے سے اپنے خدشات ظاہر کیے تھے  اور کہا تھا کہ دونوں ملکوں کو آپس میں مکالمت کے ذریعے تمام تنازعات دور کرنے چاہیئے ۔

 



متعللقہ خبریں