برطانیہ: ہسپتال کے سامنے کھڑی ٹیکسی میں دھماکہ،1 شخص ہلاک

برطانوی انسداد دہشت گردی پولیس نے برطانیہ کے شہر لیور پول کے ایک ہسپتال کے سامنے ایک ٹیکسی میں ہونے والے دھماکے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں

1734019
برطانیہ: ہسپتال کے سامنے کھڑی ٹیکسی میں دھماکہ،1 شخص ہلاک

برطانوی انسداد دہشت گردی پولیس نے برطانیہ کے شہر لیور پول کے ایک ہسپتال کے سامنے ایک ٹیکسی میں ہونے والے دھماکے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

س واقعے میں ایک مسافر ہلاک جبکہ ڈرائیور کے شدید زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

تفتیش کاروں نے دہشت گردی کے شبے میں تین افراد کو گرفتار کر لیا ہے جن کی عمریں 21 سے 29 سال کے درمیان ہیں۔

شمال مغربی برطانیہ کے شہر لیور پول میں جائے وقوعہ کے ارد گرد چوکیاں قائم اور سڑکیں بند کر دی گئی ہیں۔

اس واقعے کا پس منظر ہنوز غیر واضح ہے البتہ پولیس نے لیور پول کے شہریوں سے پرسکون مگر محتاط رہنے کا کہا ہے۔



متعللقہ خبریں