شمالی کوریا نے گولہ باری پر مشتمل مشقیں شروع کر دی

شمالی کوریا کے حکومتی میڈیا نے بتایا ہے کہ ملکی فوج کے مسلح دستوں نے آج گولے داغ کر اپنی دفاعی صلاحیتوں کا تقابلی جائزہ لیا ہے

1730326
شمالی کوریا نے گولہ باری پر مشتمل مشقیں شروع کر دی

شمالی کوریا کے حکومتی میڈیا نے بتایا ہے کہ ملکی فوج کے مسلح دستوں نے آج گولے داغ کر اپنی دفاعی صلاحیتوں کا تقابلی جائزہ لیا ہے۔

گولے داغنے کا عمل مختلف توپ خانے کے یونٹوں میں مقابلہ بھی قرار دیا گیا۔

اس موقع پر شمالی کوریائی حکومت اور فوج کے اعلیٰ اہلکار بھی آزمائشی مقام پر موجود تھے۔

شمالی کوریائی میڈیا نے اپنے بیان میں یہ نہیں بتایا کہ مسلح دستوں کے مقابلے دیکھنے کے لیے آیا ملکی لیڈر کِم جونگ اُن بھی موجود تھے۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس ایسی ہی مشقوں کی نگرانی کمیونسٹ ملک کے اعلیٰ ترین لیڈر نے خود کی تھی۔

 واضح رہے کہ رواں سال ستمبر سے شمالی کوریا کئی نئے میزائلوں کے تجربات کر چکا ہے۔



متعللقہ خبریں