جاپان اور جرمنی کے مابین انڈو پیسیفک میں بحری تعاون

بایرن فریگیٹ گزشتہ 20 سالوں میں جاپان کا دورہ کرنے والا پہلا جرمن بحریہ کا جہاز ہے

1730171
جاپان اور جرمنی کے مابین انڈو پیسیفک میں بحری تعاون

جاپانی وزیر دفاع کیشی نوبو نے کہا کہ جرمنی-جاپان دفاعی تعاون " فری اینڈ اوپن انڈو پیسیفک " کی بنیاد کو تشکیل دیتا ہے۔

کیوڈو ایجنسی کی خبر کے مطابق کیشی نے جرمن بحریہ کی فریگیٹ بائرن کا معائنہ کیا  جو کہ بحرالکاہل کی بندرگاہوں کے دورے کے ایک حصے کے طور پر ٹوکیو میں لنگر انداز ہوئی  تھی۔

یہاں بات کرتے ہوئے کیشی نے اس حقیقت کی طرف توجہ مبذول کرائی کہ بایرن فریگیٹ گزشتہ 20 سالوں میں جاپان کا دورہ کرنے والا پہلا جرمن بحریہ کا جہاز ہے۔

کیشی نے کہا کہ دونوں ممالک مشترکہ بنیادی اقدار کے حامل  ہیں، دوطرفہ دفاعی تعاون "فری اینڈ اوپن انڈو پیسیفک" کی بنیاد ہے۔

انہوں نے کہا کہ "یہ  بات بہت اہمیت کی حامل ہے کہ جرمنی اس خطے میں امن اور استحکام کے لیے فعال کردار ادا کرنے پر پُر عزم ہے۔"

جرمن مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف ایبر ہارڈ زورن نے کہا فری اینڈ اوپن انڈو پیسیفک "سب سے زیادہ تزویراتی علاقوں میں سے ایک ہے"۔جاپان کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے زورن نے کہا کہ وہ اس خطے میں "بحری نقل و حمل کے راستے کو آزاد اور کھلا رکھنے" میں اپنا کردار ادا کریں  گے۔

سرکاری نشریاتی ادارے این ایچ کے کا کہنا ہے کہ چین کی علاقائی سرگرمیوں کے پیش نظر، دونوں ممالک اپنے دفاعی تعاون کو تقویت دینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

بایرن فریگیٹ، جس نے  ماہ اگست میں  جرمنی  سے  رخت سفر باندھا تھا  نے ٹوکیو کے دورے سے قبل جاپان میری ٹائم سیلف ڈیفنس فورس  کے ساتھ مشترکہ مشق کی تھی۔



متعللقہ خبریں