امریکی وزیر خارجہ کی جانب سے یوم جمہوریہ ترکی پر خصوصی پیغام

ترکی عالمی چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے امریکہ اور بین الاقوامی برادری کے ساتھ کھڑا ہے

1726835
امریکی وزیر خارجہ کی جانب سے یوم جمہوریہ  ترکی  پر خصوصی پیغام

ریاستہائے متحدہ  امریکہ کے وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے 29 اکتوبر کے یوم جمہوریہ کے موقع پر شائع اپنے پیغام میں کہا ہے کہ "ترکی نیٹو کا ایک اہم اتحادی اور امریکہ کاشراکت دار ہے۔"

انقرہ میں امریکی سفارت خانے کی ویب سائٹ پر شیئر کیے گئے پیغام میں کہا گیا ہے کہ بلنکن نے جمہوریہ ترکی کے قیام کی 98ویں سالگرہ منانے والے ترک عوام کو امریکہ کی جانب سے مبارکباد پیش کی۔

"ترکی نیٹو کا ایک اہم اتحادی اور امریکہ کا شراکت دار ہے۔" کہتے ہوئے بلنکن کا کہنا تھا کہ  ترکی عالمی چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے امریکہ اور بین الاقوامی برادری کے ساتھ کھڑا ہے۔

بلنکن نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ تعلقات تجارت، سفارت کاری اور سلامتی کے شعبوں میں مضبوط تعاون پر استوار ہیں۔

"ترکی اور امریکہ کے درمیان گہرے تعلقات نسلوں سے قائم ہیں اور ہمارے تعلقات کی مضبوطی کے لیے اہم ہیں۔ جب ہم اس خاص دن کو منا رہے ہیں، ہم آپ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں اور آئندہ کے ادوار میں ہماری شراکت داری کو بڑھانے کے لیے پر امید ہیں۔"

 

دریں اثنا، کانگریس کے اراکین، یو ایس چیمبر آف ریپریزنٹیٹوز، یو ایس-ترکی ریلیشنز اور ترک امریکن گروپ کے اراکین نے ایک تحریری بیان میں کہا، "ہم ترک عوام اور ترک امریکیوں کا یوم جمہوریہ مناتے ہیں۔" انہوں نے یاد دلایا کہ جمہوریہ ترکی کی بنیاد مصطفیٰ کمال اتاترک نے 29 اکتوبر 1923 کو رکھی تھی۔

اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ امریکہ میں ترکوں نے فن، سائنس، تعلیمی اور کاروبار کی دنیا میں وسیع پیمانے کا  تعاون کیا ہے ،  بیان میں کہا گیا ہے کہ "یورپ، ایشیا اور افریقہ کے سنگم پر ایک سٹریٹجک مقام پر مسلم اکثریتی نیٹو کے رکن کے طور پر ترکی ایک اہم اتحادی ہے۔ ٹرانس اٹلانٹک سیکورٹی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ترکی کا کلیدی کردار ہے۔"

بیان میں یاد دہانی کرائی گئی ہے کہ ترکی دنیا میں سب سے زیادہ مہاجرین کی میزبانی کرنے والا ملک ہے۔



متعللقہ خبریں