نائیجیریا: 12 ملین بچوں نے اسکول جانا بند کر دیا

نائیجیریا میں اغوا کے خوف سے 12 ملین سے زائد بچوں کو اسکولوں سے اٹھا لیا گیا

1725631
نائیجیریا: 12 ملین بچوں نے اسکول جانا بند کر دیا

نائیجیریا میں اغوا کے خوف سے 12 ملین سے زائد بچوں کو اسکولوں سے اٹھا لیا گیا ہے۔

صدر محمد بخاری کے معاون خصوصی ابراہیم گمباری نے محفوظ اسکول ڈیکلیریشن کی چوتھی بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کی۔

گمباری نے صدر محمد بخاری کی طرف سے کانفرنس سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ خاص طور پر ملک کے شمالی علاقے میں سرکاری اسکولوں پر بڑھتے ہوئے حملوں کے تعلیمی نظام پر تباہ کن اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ اس وقت ملک میں 12 ملین سے زائد بچے ایسے ہیں جنہوں نے اغوا ہونے کے خوف سے اسکول جانا بند کر دیا ہے۔

گمباری نے کہا ہے کہ خاص طور پر بچیوں کے معاملے میں سکیورٹی مسائل  اور ان کے اثرات پر قابو پانا نہایت دشوار ہے لیکن حکومت شعبہ تعلیم میں ضروری کامیابی کے حصول کے لئے ہر ممکنہ کوشش کرنا جاری رکھے گی۔

نائیجیریا کے وزیر تعلیم چکوومیکا نواجیوبا نے بھی کانفرنس سے خطاب میں کہا ہے کہ سرکاری اسکولوں پر حملوں میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے۔ اسکولوں سے اغوا کئے جانے والے بچوں کو تاوان کے بدلے میں رہا کر دیا جاتا ہے لیکن یہ بچے ایک ذہنی جھٹکے کا سامنا کرتے اور خوف کا شکار ہو جاتے ہیں۔

واضح رہے کہ نائیجیریا کے صوبوں بینو، کادونہ، کاتسینا اور زمفارا سے حالیہ مہینوں میں کثیر تعداد میں بچوں کے اغوا کے بعد بہت سے اسکولوں میں تعلیمی کاروائیوں میں وقفہ ڈال دیا گیا تھا۔



متعللقہ خبریں