امریکہ میں تمام مذاہب کی عبادت گاہوں پر حملوں میں امسال اضافہ

مئی 2020 سے امریکہ میں کیتھولک اداروں کے خلاف نفرت کی 100 کارروائیاں ریکارڈ کی گئی ہیں

1725633
امریکہ میں تمام مذاہب کی عبادت گاہوں پر حملوں میں امسال اضافہ

امریکہ میں تمام مذاہب کی عبادت گاہوں پر حملوں میں اس سال اضافہ ہوا ہے۔

Axios ویب سائٹ پر خبر میں کہا گیا ہے کہ اس سال، یہودی عبادت گاہوں سے لے کر بدھ مندروں تک، کیتھولک گرجا گھروں سے لے کر مسلمانوں کی مساجد تک عبادت گاہوں میں توڑ پھوڑ اور آتش زنی کے بہت زیادہ واقعات پیش آئے ہیں۔

اب تک کے حاصل کردہ اعداد و شمار کے مطابق، 2021 امریکہ میں نفرت پر مبنی جرائم کا ریکارڈ قائم کرنے کی راہ پر گامزن ہے، زیادہ تر حملے مذہبی تعصب سے متعلق ہیں۔

خبر میں، پیر کو شائع ہونے والے ایف بی آئی کے تازہ ترین اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ 2020 کی مالی سال کی رپورٹ میں نفرت انگیز جرائم کی تعداد نائن الیون کے بعد اسلامو فوبیا  لہر کے بعد سب سے زیادہ اضافہ ہواہے۔

کیتھولک بشپس کی امریکی کانفرنس نے گزشتہ ہفتے اطلاع دی تھی کہ مئی 2020 سے امریکہ میں کیتھولک اداروں کے خلاف نفرت کی 100 کارروائیاں ریکارڈ کی گئی ہیں۔

یہ بھی نوٹ کیا گیا کہ دنیا بھر میں سیاست اور خبروں کا موضوع بننے والے کچھ واقعات نفرت انگیز جرائم کو جنم دیتے ہیں۔



متعللقہ خبریں