نائجیریا، موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے 18 نمازیوں کو بھون ڈالا

اس حملے کے دوران 7 افراد کو یرغمال بھی بنا لیا گیا اور ارد گرد کے مقامات کو وسیع پیمانے کا  نقصان پہنچا

1724905
نائجیریا، موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے 18 نمازیوں کو بھون ڈالا

نائجیریا کے صوبے بائجر میں ایک مسجد پر مسلح حملے میں 18 افراد موت کے منہ میں چلے گئے۔

قومی پریس میں شائع خبروں کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار مسلح اشخاص نے مازا کوکا علاقے میں  فجر کی نماز کے لیے یکجا ہونے والی جماعت پر  فائر کھول دیا۔

اس حملے میں 18 نمازی ہلاک  جبکہ بھاری تعداد میں زخمی  ہو گئے۔

پولیس افسر منڈے  قریاص  کا کہنا ہے کہ  اس حملے کے دوران 7 افراد کو یرغمال بھی بنا لیا گیا اور ارد گرد کے مقامات کو وسیع پیمانے کا  نقصان پہنچا۔

قریاص نے بتایا کہ  علاقے کو روانہ کردہ  سیکیورٹی قوتوں نے ایک حملہ آور کو  بے بس کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ اس ملک میں  حالیہ ایام میں   مسلح افراد کے  موٹر سائیکل کے ذریعے   حملے کرنے کے جواز میں بعض شہروں  میں موٹر سائیکل  کی سواری کرنے پر پابندی  عائد کر دی گئی تھی۔

 



متعللقہ خبریں