نائیجیریا:مسلح افراد کا جیل پر حملہ،سینکڑوں قیدی فرار

جیل انتظامیہ کے ایک ترجمان کے مطابق، حملہ آوروں نے قیدیوں کو رہا کرانے کے لیے جیل کی دیواروں کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا

1724013
نائیجیریا:مسلح افراد کا جیل پر حملہ،سینکڑوں قیدی فرار

نائیجیریا میں بڑی تعداد میں مسلح حملہ آوروں نے ایک جیل میں بند  سینکڑوں  قیدیوں کو رہا کرا لیا۔

یہ واقعہ جمعے اور ہفتے کی درمیانی رات ملک کے جنوب مغربی صوبے اویو کی ایک جیل میں پیش آیا۔

جیل انتظامیہ کے ایک ترجمان کے مطابق، حملہ آوروں نے قیدیوں کو رہا کرانے کے لیے جیل کی دیواروں کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا۔

ڈھائی سو کے قریب قیدیوں کو دوبارہ گرفتار کر لیا گیا جبکہ ساڑھے پانچ سو سے زائد قیدی گزشتہ رات تک مفرور تھے۔

واضح رہے کہ نائجیریا کی اکثر جیلیں بہت بھری ہوئی اور وہاں کے حالات بہت خراب ہوتے ہیں۔ وہاں جیلوں پر حملوں کے واقعات بار بار دیکھنے میں آتے ہیں۔



متعللقہ خبریں