ترکی-افریقہ اکانومی اینڈ بزنس فورم کل سے استنبول میں شروع

وزارت تجارت کے مطابق 41 ممالک سے 250 افراد کے  سرکاری وفد کے  فورم  میں شرکر کیے جانے کی توقع کی جا رہی ہے۔ اعلیٰ  حکام میں  جنوبی سوڈان کے نائب صدر ڈاکٹر جیمز وانی ایگا کے ساتھ ساتھ 29 وزراء اور 8 نائب وزراء بھی شرکت کریں گے

1722406
ترکی-افریقہ اکانومی اینڈ بزنس فورم کل سے استنبول میں شروع

 

 وزیر تجارت  مہمت مُش کی میزبانی میں کل سے شروع ہونے والے  تیسرا ترکی -افریقہ اکانومی اینڈ بزنس فورم میں صدر رجب طیب ایردوان شرکت کریں  گے۔

وزارت تجارت کے مطابق 41 ممالک سے 250 افراد کے  سرکاری وفد کے  فورم  میں شرکر کیے جانے کی توقع کی جا رہی ہے۔

اعلیٰ  حکام میں  جنوبی سوڈان کے نائب صدر ڈاکٹر جیمز وانی ایگا کے ساتھ ساتھ 29 وزراء اور 8 نائب وزراء بھی شرکت کریں گے۔

علاوہ ازیں  4 علاقائی تنظیموں کے 2 صدور فورم میں شرکت کریں گے۔

فورم کے دائرہ کار میں  "ترکی-افریقہ شراکت کو فروغ دینا،  تجارت ، سرمایہ کاری ، ٹیکنالوجی اور لاجسٹکس" کے موضوع کے ساتھ ایک وزارتی اجلاس منعقد کیا جائے گا  جس میں ترکی کے ساتھ  تجارتی اور اقتصادی تعلقات کی ترقی کے لیے اقدامات پر غور افریقی ممالک پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

فورم میں ترکی اور افریقی ممالک کے تقریبا 2 ہزار کاروباری افراد شرکت کریں گے۔

فورم کے دائرہ کار میں ، افریقی فری ٹریڈ ایریا ، سرمایہ کاری ، بینکنگ ، صحت اور خواتین کی قیادت کے شعبوں کے ماہرین خطاب کریں گے۔ علاوہ ازیں  ، دوطرفہ کاروباری مذاکرات  میں  افریقی کاروباری افراد کو یکجا کرنے  ، ،  تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں افریقی ممالک کے عہدیداروں اور کاروباری افراد کو یکجا کرنے کا موقع میسر آئے گا۔



متعللقہ خبریں