روس: فلمی عملہ عکسبندی کے بعد خلا سے واپس آگیا

بتایا گیا ہے کہ روسی اداکارہ اور فلم ہدایتکار بین الاقوامی خلائی اسٹیشن میں 12 دن گزارنے کے بعد واپس زمین پراتر آئے  ہیں

1720697
روس: فلمی عملہ عکسبندی کے بعد خلا سے واپس آگیا

روسی فلم انڈسٹری کا عملہ خلا میں فلمبندی مکمل کر کے واپس لوٹ آیا۔

روس خلا میں فلم کی عکس بندی کرنے والا پہلا ملک بن گیا ہے۔

روسی اداکارہ اور فلم ڈائریکٹر بین الاقوامی خلائی اسٹیشن میں 12 دن گزارنے کے بعد واپس زمین پراتر آئے  ہیں۔

اداکارہ یولیا پیرسیلڈ اور فلم  ہدایتکار کلیم شپینکو 5 اکتوبر کو روسی سویوز خلائی جہاز پر ایک روسی خلاباز کے ساتھ خلا میں روانہ ہوئے تھے۔

انہوں نے خلا میں  فلم کے کچھ مناظر عکس بند کیے جس میں انہوں نے مدار کی  لیبارٹری کو اپنی فلم “دی چیلنج” کے ایک مرکزی سیٹ کے طور پر استعمال کیا ۔

فلم میں  یولیا پیرسیلڈ ایک سرجن کا کردار ادا کر رہی ہیں جو ایک بیمار خلائی مسافر کی جان بچانے کے لیے ہنگامی مشن پر ہیں۔

بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر فلمبندی کر کے روسی فلم عملے نے مشن امپاسیبل  اورٹام کروز کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور خلا میں سب سے پہلی فلمبندی کا اعزاز اپنے نام کیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال فلم اسٹار ٹام کروز، ناسا اور اسپیس ایکس نے خلاء میں فلم بنانے کا اعلان کیا تھا۔


ٹیگز: #خلا , #فلم , #روس

متعللقہ خبریں