مشرقی بحیرہ روم کے تنازعات عالمی قوانین کے تحت حل ہونے چاہیئے:امریکہ

امریکہ نے  مشرقی بحیرہ روم سے متعلق  اپنی پالیسی میں تبدیلی کا امکان رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ تمام ممالک کے درمیان سرحدی تنازعات کو عالمی قوانین کے دائرے میں پر امن طریقے سے حل کرنے کا حامی ہے

1720680
مشرقی بحیرہ روم کے تنازعات عالمی قوانین کے تحت حل ہونے چاہیئے:امریکہ

امریکہ نے  مشرقی بحیرہ روم سے متعلق  اپنی پالیسی میں تبدیلی کا امکان رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ تمام ممالک کے درمیان سرحدی تنازعات کو عالمی قوانین کے دائرے میں پر امن طریقے سے حل کرنے کا حامی ہے۔

 امریکی امور خارجہ کےترجمان نیڈ پرائس نے اناطولیہ خبر ایجنسی کے نمائندے کے امریکہ اور یونان کے درمیان دفاعی معاہدے پر مبنی سوال کے جواب میں کہا کہ ہماری پالیسی میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں ہوئی ہے جبکہ بائیڈن انتظامیہ مشرقی بحیرہ روم میں استحکام کی حوصلہ افزائی کرتی ہے۔

ترجمان نے  کہا کہ  ہم تمام ممالک کی علاقائی بق اور زمینی سالمیت  کے تحفظ کا احترام کرتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ تمام ممالک سرحدی تنازعات کو عالمی قوانین کے دائرہ کار میں پر امن طریقے سے حل کریں۔

 پرائس نے مزید کہا کہ  امریکہ ترکی اور یونان کے درمیان مذاکرات کی حمایت کرتا ہے جبکہ واشنگٹن انتظامیہ ممالک کے درمیا سمندری حدود پر تنازعات کے معاملے میں  مداخلت کا حامی نہیں ہے ۔

 



متعللقہ خبریں