آسٹریلیا : ملکی تاریخ کی سب سے بڑی ہیروئن کھیپ پکڑی گئی

آسٹریلوی پولیس کی جانب سے پکڑی گئی ہیروئن کا وزن 450 کلو گرام ہے جس کی مالیت بین الاقوامی منڈی میں 104 ملین ڈالر  بنتی ہے

1720749
آسٹریلیا : ملکی تاریخ کی سب سے بڑی ہیروئن کھیپ پکڑی گئی

آسٹریلیا میں پولیس نے ملکی تاریخ کی سب سے بڑی ہیروئن کی کھیپ پکڑ  لی۔

خبر کے مطابق، آسٹریلوی پولیس کی جانب سے پکڑی گئی ہیروئن کا وزن 450 کلو گرام ہے جس کی مالیت بین الاقوامی منڈی میں 104 ملین ڈالر  بنتی ہے۔

آسٹریلوی پولیس کا کہنا ہے کہ منشیات ملائیشیا سے بحری جہاز کے ذریعے ٹائلوں کے کنٹینر میں آسٹریلیا کے شہر ملبورن کے ایک بزنس مین کے نام بھیجی گئی تھی۔

پولیس کی جانب سے منشیات کی اسمگلنگ کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار بھی کیا گیا ہے تاہم اس شخص کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

 



متعللقہ خبریں