امریکہ کے افغانستان میں حملے میں ہلاک شہریوں کے لیے معاوضہ ادا کیا جائیگا

امریکہ نے 29 اگست کو کابل ایئرپورٹ کے قریب فضائی حملہ کیا تھا ، جب وہ افغانستان سے انخلا کا عمل مکمل کرنے والا تھا

1720546
امریکہ کے افغانستان میں حملے میں ہلاک شہریوں کے لیے معاوضہ ادا کیا جائیگا

امریکہ نے اگست میں افغانستان کے دارالحکومت کابل میں کیے گئے فضائی حملوں میں اپنی جان گنوانے والے 10 افغان باشندوں کے لواحقین کو معاوضہ ادا کرنے کا عہد کیا ہے۔

امریکی محکمہ دفاع (پینٹاگون) کے ترجمان جان کربی نے کہا کہ وزارت متاثرہ  افغان خاندانوں کی امریکہ میں آباد کاری کے لیے  کام کر رہی ہے۔

کربی نے کہا کہ خاندانوں کو ادائیگی کا فیصلہ کولن کاہل ، انڈر سیکریٹری برائے دفاعی پالیسی ، اور نیوٹریشن اینڈ ایجوکیشن انٹرنیشنل (NEI) کے بانی اور صدر اسٹیون کوون کے درمیان ایک ملاقات کے بعد ہوا۔

امریکہ نے 29 اگست کو کابل ایئرپورٹ کے قریب فضائی حملہ کیا تھا ، جب وہ افغانستان سے انخلا کا عمل مکمل کرنے والا تھا۔

اس حملے میں 7 بچوں سمیت دس شہری ہلاک ہوئے۔



متعللقہ خبریں