نائیجیریا نے ترکی سے جانے والے مسافروں کے لئے قرنطینہ کی پابندی ختم کر دی

نائیجیریا نے ترکی، برازیل اور جنوبی افریقہ سے جانے والوں کے لئے قرنطینہ کی شرط ختم کر دی

1719565
نائیجیریا نے ترکی سے جانے والے مسافروں کے لئے قرنطینہ کی پابندی ختم کر دی

نائیجیریا نے ترکی، برازیل اور جنوبی افریقہ سے جانے والوں کے لئے، کورونا وائرس کی وجہ سے لاگو، قرنطینہ کی شرط ختم کر دی ہے۔

نائیجیریا حکومت کے سیکریٹری اور کووِڈ۔19 کے خلاف جدوجہد PSC کے سربراہ بوس مصطفیٰ نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ حکومت نے ترکی، برازیل اور جنوبی افریقہ سے نائیجیریا آنے والے مسافروں پر قبل ازیں لاگو 7 روزہ قرنطینہ پابندی ختم کر دی ہے۔

مصطفیٰ نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ PSC کی، وباء سے متاثرہ ممالک کے حالات پر نظر ثانی کے بعد کیا گیا ہے۔

تاہم ملک میں داخل ہونے والے تمام مسافروں کے لئے سفر سے 72 گھنٹے قبل کروائے گئے کووِڈ۔19 ٹیسٹ کی نیگیٹیو رپورٹ دکھانے کی پابندی جاری ہے۔

واضح رہے کہ نائیجیریا حکومت نے کووِڈ۔19 کے خلاف جدوجہد کے دائرہ کار میں 4 مارچ سے، ترکی، برازیل اور بھارت سے جانے والے مسافروں کے لئے، 7 روزہ قرنطینہ کی شرط لاگو کر دی تھی۔

 



متعللقہ خبریں