امریکہ: بلنکن۔ لیپڈ۔ النیہان ملاقات

امریکہ دو حکومتی حل کا حامی ہے اور اسرائیلیوں کی طرح فلسطینیوں کی بھی زندگی کو بہتر بنانے والے ٹھوس اقدامات کے ساتھ تعاون کرتا ہے: بلنکن

1719496
امریکہ: بلنکن۔ لیپڈ۔ النیہان ملاقات

امریکہ کے وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے واشنگٹن میں، اسرائیل کے وزیر خارجہ یائر لیپڈ اور متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ عبداللہ بن زید النیہان کے ساتھ مذاکرات میں مشرق وسطیٰ میں امن کی حالیہ صورتحال کا جائزہ لیا۔

امریکہ وزارت خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے ملاقات کے بارے میں تحریری بیان جاری کیا ہے۔

بیان کے مطابق اسرائیل کے وزیر خارجہ لیپڈ کے ساتھ ملاقات میں بلنکن نے، ابراہیم سمجھوتوں کا پہلا سال مکمل ہونے پر، علاقے میں امن کی صورتحال کا جائزہ لیا اور کہا ہے کہ امریکہ دو حکومتی حل کا حامی ہے اور اسرائیلیوں کی طرح فلسطینیوں کی بھی زندگی کو بہتر بنانے والے ٹھوس اقدامات کے ساتھ تعاون کرتا ہے۔

بلنکن نے لیپڈ کے ساتھ مذاکرات میں ایران کے جوہری مذاکرات سمیت متعدد علاقائی موضوعات کا جائزہ لیا اور امریکہ کے اسرائیل کے ساتھ مضبوط تعاون پر زور دیا۔

متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ النیہان کے ساتھ مذاکرات میں بلنکن نے، افغانستان سے نکالے گئے افراد کی میزبانی کرنے پر،النیہان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہم، متحدہ عرب امارات کے 2050 تک صفر کاربن ہدف کا بھی خیر مقدم کرتے ہیں۔ دونوں وزرائے خارجہ نے مشرق وسطیٰ میں امن اور دیگر علاقائی مسائل پر بھی جامع بات چیت کی۔



متعللقہ خبریں