امریکہ، جاپان، آسٹریلیا اور بھارت کی شرکت سے مالابار 2021 مشقیں شروع ہو گئیں

مشقوں میں امریکی بحری بیڑے کا جوہری پاور سے چلنے والا ائیر کرافٹ کیرئیر 'کارل ونسن'، آسٹریا کا ایک فریگیٹ، بھارت کا ڈسٹرائر اور جاپان کے دو بحری جہاز شامل ہیں

1719003
امریکہ، جاپان، آسٹریلیا اور بھارت کی شرکت سے مالابار 2021 مشقیں شروع ہو گئیں

امریکہ، جاپان، آسٹریلیا اور بھارت کے بحیری بیڑوں نے خلیج بنگال میں مشترکہ بحری مشقوں کا آغاز کر دیا ہے۔

جاپان کی کویوڈو خبر رساں ایجنسی نے جاپان بحری سیلف ڈیفنس فورسز MSDF کے حوالے سے شائع کردہ خبر میں کہا ہے کہ 4 ممالک کے قائم کردہ 'کواڈ اتحاد' نے "مالابار 2021" مشقوں کا آغاز کر دیا ہے۔

MSDF کے مطابق مشقوں میں امریکی بحری بیڑے کا جوہری پاور سے چلنے والا ائیر کرافٹ کیرئیر 'کارل ونسن'، آسٹریا کا ایک فریگیٹ، بھارت کا ڈسٹرائر اور جاپان کے دو بحری جہاز شامل ہیں۔

جاپان کابینہ کے ڈپٹی ہیڈ سیکرٹری کیہارا سیجی نے منعقدہ پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ ہم امید کرتے ہیں کہ یہ مشقیں "آزاد اور کھُلے انڈو۔پیسیفک " ویژن کو عملی جامہ پہنانے کے لئے چاروں ممالک کے باہمی تعلقات کو مضبوط بنائیں گے۔

بحرِ ہند کے شمال مشرق میں خلیج بنگال میں جاری مالابار مشقیں کل اختتام پذیر ہو جائیں گی۔ ان مشقوں کو انڈو پیسیفک علاقے میں چین کی بڑھتی ہوئی کاروائیوں کے خلاف ایک قدم کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ پہلی مالابار مشقیں بھارت اور امریکہ کے بحری بیڑوں کی شرکت سے 1992 میں کی گئیں اور 2015 میں جاپان بھی ان مشقوں میں شامل ہو گیا۔

 



متعللقہ خبریں