نائیجیریا: 15 مغوی، دہشت گرد تنظیم بوکو حرام کی گرفت سے، فرار ہو گئے

ایک حاملہ عورت سمیت 15 مغوی تقریباً 6 گھنٹے پیدل چلنے کے بعد محفوظ نقطے پر پہنچے جہاں انہیں علاقے کی سکیورٹی فورسز نے پناہ میں لے لیا ہے: زوائیرا گامبو

1718432
نائیجیریا: 15 مغوی، دہشت گرد تنظیم بوکو حرام کی گرفت سے، فرار ہو گئے

نائیجیریا میں گذشتہ سال دہشت گرد تنظیم بوکو حرام کی اغوا کردہ 6 عورتیں اور 9 بچے تنظیم کی قید سے فرار ہو گئے ہیں۔

صوبہ بورنو کے کمیشنر برائے امورِ خواتین زوائیرا گامبو نے کہا ہے کہ ایک سال قبل صوبہ بورنو میں بوکوحرام کی اغوا کردہ عورتوں اور بچوں پر مشتمل 15 مغوی دہشت گردوں کے چُنگل سے فرار ہو گئے ہیں۔

گامبو نے کہا ہے کہ مغویوں میں ایک حاملہ عورت بھی ہے۔ مذکورہ 15 مغوی تقریباً 6 گھنٹے پیدل چلنے کے بعد محفوظ نقطے پر پہنچے جہاں انہیں علاقے کی سکیورٹی فورسز نے پناہ میں لے لیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ بچائے جانے والے افراد کو بورنو کے گورنر باباگانا زولم کے حوالے کر دیا گیا ہے اور جلد ہی یہ افراد اپنے کنبوں سے جا ملیں گے۔



متعللقہ خبریں