فلپائن: طوفان، سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ، 9 افراد ہلاک

طوفان میں 11 افراد لاپتہ ہو گئے ہیں، 15 علاقوں میں سیلاب آ گیا ہے اور 4 علاقوں میں لینڈ سلائڈنگ کے واقعات پیش آئے ہیں: فلپائن قومی آفات کونسل

1718337
فلپائن: طوفان، سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ، 9 افراد ہلاک

فلپائن میں حاری طوفان 'کومپاسو' کی وجہ سے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کی آفات کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

فلپائن قومی آفات کونسل کے جاری کردہ بیان کے مطابق طوفان میں 11 افراد لاپتہ ہو گئے ہیں، 15 علاقوں میں سیلاب آ گیا ہے اور 4 علاقوں میں لینڈ سلائڈنگ کے واقعات پیش آئے ہیں۔

شدید بارشوں بادی جھکڑوں اور سیلابی ریلوں کی لپیٹ میں آئے علاقوں سے ایک ہزار 600 سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

سیلاب اور لینڈ سلائڈنگ کی وجہ سے محصور رہ جانے والوں کے لئے امدادی کام جاری ہیں۔



متعللقہ خبریں