طالبان سے مذاکرات پیشہ وارانہ ماحول میں ہوئے ہیں:امریکہ

امریکہ نے کہا ہے کہ طالبان سے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہونے والی بالمشافہ ملاقات واضح اور پیشہ ورانہ تھی جس کے دوران مختلف امور پر مذاکرات ہوئے ہیں

1717589
طالبان سے مذاکرات پیشہ وارانہ ماحول میں ہوئے ہیں:امریکہ

 امریکہ نے کہا ہے کہ طالبان سے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہونے والی بالمشافہ ملاقات واضح اور پیشہ ورانہ تھی جس کے دوران مختلف امور پر مذاکرات ہوئے ہیں۔

امریکی محکمۂ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے گزشتہ روز ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکی وفد نے ہفتے کو طالبان رہنماؤں پر مشتمل ایک وفد سے ملاقات کی ہے جس کے دوران سلامتی  اور دہشت گردی پر تحفظات سمیت دیگر امور پر بات چیت ہوئی ہے۔

خبر کے مطابق، نیڈ پرائس نے کہا کہ اس ملاقات میں امریکی، افغان شہریوں اور غیر ملکیوں کے افغانستان سے انخلا کے لیے محفوظ راستہ فراہم کرنے، افغانستان میں انسانی حقوق اور افغان معاشرے میں خواتین اور لڑکیوں کی واضح شمولیت کے معاملات بھی زیرِ غور آئے۔

انہوں نے کہا کہ طالبان سے مذاکرات کے دوران امریکہ کی جانب سے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر افغان عوام کو براہِ راست امداد کی فراہمی کے معاملے پر بھی بات ہوئی۔

نیڈ پرائس کا کہنا تھا کہ طالبان سے ہونے والے مذاکرات پیشہ ورانہ تھے تاہم امریکہ طالبان کو بیانات پر نہیں بلکہ ان کے اقدامات کو پرکھے گا۔

واضح رہے کہ طالبان کے افغانستان پر کنٹرول کے بعد امریکہ اور طالبان رہنماؤں کے درمیان یہ پہلا باضابطہ روبرو رابطہ ہے۔

 البتہ نیڈ پرائس نے اس ملاقات کے حوالے سے یہ نہیں بتایا کہ آیا اس موقع پر کوئی معاہدہ ہوا یا نہیں۔



متعللقہ خبریں