امریکی آبدوز نامعلوم جسم سے جا ٹکرائی

یو ایس ایس کنیکٹیکٹ آبدوز انڈو پیسیفک  کے بین الاقوامی پانیوں میں سمندر کے اندر اترنے کے دوران نامعلوم جسم سے جا ٹکرائی: امریکی بحری بیڑہ

1716700
امریکی آبدوز نامعلوم جسم سے جا ٹکرائی

امریکہ کی آبدوز"یو ایس ایس کنیکٹیکٹ " انڈو پیسیفک  کے علاقے میں پانی میں اترنے کے دوران نامعلوم جسم سے ٹکرا گئی۔

امریکی بحیر بیڑے کے جاری کردہ بیان کے مطابق "یو ایس ایس کنیکٹیکٹ " انڈو پیسیفک  کے بین الاقوامی پانیوں میں کاروائیوں کے دوران   2 اکتوبر بعد دوپہر پانی کے اندر اترنے کے دوران نامعلوم جسم سے جا ٹکرائی"۔

بیان کے مطابق "ٹکراو کے دوران نہ تو آبدوز کو کوئی سخت نقصان پہنچا ہے اور نہ ہی کوئی زخمی ہوا ہے۔ آبدوز محفوظ اور مستحکم حالت میں ہے۔ ٹکراو سے آبدوز کے جوہری حصے متاثر نہیں ہوئے اور پوری طرح فعال حالت میں ہیں۔ آبدوز کے دیگر حصوں کو پہنچنے والے نقصان کا جائزہ لیا جا رہا ہے"۔



متعللقہ خبریں