امریکہ: مسلمانوں کے قبرستان میں تخریبی کاروائی

ریاست مینے سوٹا میں مسلمانوں کے قبرستان کو تخریبی کاروائیوں کا نشانہ بنایا گیا

1715393
امریکہ: مسلمانوں کے قبرستان میں تخریبی کاروائی

امریکہ کی ریاست مینے سوٹا میں مسلمانوں کے قبرستان کو تخریبی کاروائیوں کا نشانہ بنایا گیا۔

مینے سوٹا امریکن ۔ اسلام تعلقات کونسل CAIR-MN کے جاری کردہ بیان کے مطابق ریاست کے قصبے کیسل راک میں واقع "مغفرت قبرستان" کو سبوتاژ کا نشانہ بنایا گیا۔

بیان کے مطابق نامعلوم شخص یا افراد نے قبرستان میں موجود ایک چاردیواری کو 30 کے قریب پرانے ٹائروں سے بھر کے آگ لگانے کی نیت سے گیس کے پائپ کو کاٹ ڈالا۔

CAIR-MN کے سربراہ جیلانی حسین نے کہا ہے کہ گیس کی بُو کی رپورٹ کرنے کی وجہ سے کسی ممکنہ دھماکے کا سدّباب ہو گیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ "ہم، ایف بی آئی سمیت مقامی، ریاستی اور وفاقی فورسز سے اپیل کرتے ہیں کہ مسلمانوں کے قبرستان پر اس ناکام سبوتاژ کاروائی کی تحقیق، نفرت کے جرائم کے دائرہ کار کی جائے"۔

 



متعللقہ خبریں