لیبیا میں پارلیمانی انتخابات کا انعقاد ملتوی،اگلے سال منعقد ہونگے

لیبیا میں اس سال دسمبر میں ہونے والے  پارلیمانی انتخابات ملتوی کر دیے گئے ہیں اب یہ انتخابات اگلے سال جنوری میں کرائے جائیں گے

1715475
لیبیا میں پارلیمانی انتخابات کا انعقاد ملتوی،اگلے سال منعقد ہونگے

لیبیا میں اس سال دسمبر میں ہونے والے  پارلیمانی انتخابات ملتوی کر دیے گئے ہیں۔

یہ انتخابات اب اگلے سال جنوری میں کرائے جائیں گے۔

اس بات کا اعلان ملکی پارلیمان کے ترجمان عبداللہ بلیحیک نے تبروک شہر میں صحافیوں سے گفتگو میں کیا۔

قبل ازیں یہ انتخابات اسی سال 24 دسمبر کو ہونا تھے۔

عالمی برادری کی رائے میں پارلیمانی انتخابات کا انعقاد ہی لیبیا میں خانہ جنگی کے مستقل خاتمے کی جانب فیصلہ کن قدم ہو گا۔

 واضح  رہے کہ لیبیا کے مشرقی شہر تبروک میں قائم پارلیمان اور پارلیمانی ایوان بالا کے طور پر کام کرنے والی طرابلس کی  اعلی قومی کونسل  میں نئے انتخابات کے انعقاد کے لیے مناسب حالات و شرائط پر کئی ہفتوں سے اختلاف رائے جاری ہے۔



متعللقہ خبریں