نیوزی لینڈ ویکسین سرٹیفیکٹ کا نفاذ شروع کرے گا: جیسینڈا آرڈرن

گزشتہ  روز وزیر اعظم جیسنڈا آرڈن نے کہا کہ یہ تبدیلی اس انداز میں کی جا رہی ہے جو ہم وقت کے ساتھ ساتھ اختیار کرتے جا رہے ہیں

1714845
نیوزی لینڈ ویکسین سرٹیفیکٹ کا نفاذ شروع کرے گا: جیسینڈا آرڈرن

نیوزی لینڈ کویڈ 19 کے خاتمے کی اپنی  حکمت عملی ترک کر تے ہوئے ویکسین سرٹیفیکٹ پرعمل درآمد شروع کر رہا ہے۔ 
گزشتہ  روز وزیر اعظم جیسنڈا آرڈن نے کہا کہ یہ تبدیلی اس انداز میں کی جا رہی ہے جو ہم وقت کے ساتھ ساتھ اختیار کرتے جا رہے ہیں۔
 انہوں نے کہا کہ ڈیلٹا ویرئینٹ نے تبدیلی کے انداز کو تیز تر کر دیا ہے لہذاویکسینز اس کی مدد کریں گی۔
نیوزی لینڈ میں انتہائی تیزی سے پھیلنے والے ڈیلٹا ویرئینٹ کی آمد نے ملک میں گزشتہ سال کویڈ 19 کے  واقعات کی تعداد کم کر کے زیرو تک لانے کے طریقہ کار کو دہرانا مشکل کر دیا ہے۔ 
عہدے داروں نے گزشتہ  روز کویڈ 19 کے 29 نئے  واقعات کی اطلاعات دیں۔
نیوزی لینڈ میں کویڈ 19 کے سب سے زیادہ  واقعات آک لینڈ میں سامنے آئے جہاں پچاس دن کا لاک ڈاون نافذ کیا جا چکا ہے۔
گزشتہ روز ایک اخباری کانفرنس کے دوران جیسنڈا آرڈن نے کہا کہ یہ واضح ہے کہ ایک لمبے عرصے تک کویڈ 19 کی روک تھام کے لئے عائد سخت پابندیوں کے باوجود اس کا مکمل طور پرخاتمہ نہیں ہو سکا، مگر یہ پابندیاں اس لئے اہم تھیں  اس وقت ہمیں ویکسنز دستیاب نہیں تھیں۔
تاہم، انھوں نے کہا کہ اب ویکسینز ہمارے پاس موجود ہیں اسلئے ہم جس انداز میں کام کر رہے تھے اس کی تبدیلی کا آغاز کر سکتے ہیں۔



متعللقہ خبریں