نکارا گوا: رومن کیتھولک بشپ دہشت گرد ہیں

نکارا گوا کے صدر ڈینئیل اورٹیگا نے رومن کیتھولک بشپوں کو " دہشت گرد " قرار دے دیا

1714859
نکارا گوا: رومن کیتھولک بشپ دہشت گرد ہیں

نکارا گوا کے صدر ڈینئیل اورٹیگا نے رومن کیتھولک بشپوں کو " دہشت گرد " قرار دے دیا ہے۔

اورٹیگا نے دعوی کیا ہے کہ 2018 میں نکاراگوا میں حکومت اور مخالف گروپوں کے درمیان پیش آنے والے تشدد کے واقعات "خارجہ تعاون کا حامل اقدامِ مارشل لاء" تھا۔

اور ٹیگا نے کہا ہے کہ ان بشپوں نے تشدد کے واقعات میں معاونت کی ہے۔ انہوں نے بشپوں کے پیش کردہ پلان کا حوالہ دے کر کیتھولک کلیسا کے بشپوں کو دہشت گرد قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ بشپوں نے، دہشت گردوں کی طرف سے اور امریکیوں کی خدمت کے لئے مذکورہ پلان پر دستخط کئے ہیں لہٰذا یہ بشپ بھی دہشت گرد ہیں۔

بین الامریکہ انسانی حقوق کمیشن کے مطابق نکاراگوا میں سال 2018 میں ڈینئیل اورٹیگا  کی زیرِ قیادت سینڈسٹا نیشنل لبریشن فرنٹ حکومت کے خلاف وسیع پیمانے پر احتجاجی مظاہروں میں 325 افراد ہلاک ہوگئے تھے اور ہزاروں کو قید خانوں میں ڈال دیا گیا تھا۔



متعللقہ خبریں