تیونس:صدر قیس سعید پر تنقید ،ٹی وی میزبان اور رکن پارلیمان گرفتار

مقامی ٹی وی چینل زیتونہ کے ایک پروگرام کے دوران قدامت پسند سیاسی جماعت کرامہ پارٹی کے سیاستدان عبدالطیف العلوی اور میزبان عامر عیاد نے ملکی صدر پر تنقید کرتے ہوئے انہیں غدار کہہ دیا تھا

1713937
تیونس:صدر قیس سعید پر تنقید ،ٹی وی میزبان اور رکن پارلیمان گرفتار

تیونس کے صدر قیس سعید کو ایک ٹی وی پروگرام میں پر غدار کہنے کے نتیجے میں ایک رکن پارلیمان اور ٹی وی میزبان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

خبر کے مطابق، مقامی ٹی وی چینل زیتونہ کے ایک پروگرام کے دوران قدامت پسند سیاسی جماعت کرامہ پارٹی کے سیاستدان عبدالطیف العلوی اور میزبان عامر عیاد نے ملکی صدر پر تنقید کرتے ہوئے انہیں غدار کہہ دیا تھا۔

اس بارے میں سرکاری وکیل سمیر بن عمر نے بتایا کہ فوجی عدالت نے ان دونوں افراد کی گرفتاری کے احکامات جاری کیے۔

ان پر ملکی سلامتی کے خلاف سازش اور فوج کی توہین کا الزام لگایا گیا ہے۔

اس بارے میں فوج اور پولیس کی جانب سے تاحال کوئی ردعمل جاری نہیں کیا گیا۔

تیونس کے صدر قیس سعید نے رواں سال جولائی میں صدارتی فرمان کے ذریعے ملک کا اقتدار سنبھال لیا تھا۔



متعللقہ خبریں