یوکرائن: علیحدگی پسندوں کی فائرنگ، ایک فوجی ہلاک

نصف شب سے فائرنگ کا آغاز ہوا اور علیحدگی پسندوں نے  3 دفعہ فائر بندی کی خلاف ورزی  کی: یوکرائن مسلح افواج

1712777
یوکرائن: علیحدگی پسندوں کی فائرنگ، ایک فوجی ہلاک

یوکرائن کے مشرقی علاقے دونباس میں علیحدگی پسندوں کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک فوجی ہلاک ہو گیا ہے۔

یوکرائن مسلح افواج کے جاری کردہ بیان کے مطابق نصف شب سے فائرنگ کا آغاز ہوا اور علیحدگی پسندوں نے  3 دفعہ فائر بندی کی خلاف ورزی  کی۔

بیان کے مطابق فائرنگ، دونباس کے علاقوں، پاپاسنا، کامیانکا اور نوٹوشکووسکا  میں کی گئی۔ حملوں کے نتیجے میں یوکرائن کا ایک فوجی ہلاک ہو گیا ہے۔

واضح رہے کہ ملک میں مظاہروں کا آغاز دارالحکومت کیو سے اور  21 نومبر 2013 کو اس دور کے   صدر وکٹر یانوکووِچ  کے یورپی یونین اشتراک سمجھوتے پر دستخط کرنے سے انکار پر ہوا تھا۔

احتجاجی مظاہروں میں شدت پیدا ہونے پر یانوکووِچ فروری 2014 کو ملک سے فرار ہو گئے اور دونباس کے علاقوں ڈونیسک اور لوگانسک میں روس کے حامی علیحدگی پسندوں نے نام نہاد اعلانِ آزادی کر دیا تھا۔

علیحدگی پسندوں اور کیو انتظامیہ کے درمیان 2014 سے جاری جھڑپوں میں اس وقت تک 13 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔



متعللقہ خبریں