ترک اور روسی صدور ادلیب میں امن و امان کے قیام میں معاونت کریں، اقوام متحدہ

خطے کے متعدد مسائل ادلیب کی پیش رفت سے اس معاملے سے جڑے ہوئے ہیں

1711967
ترک اور روسی صدور ادلیب میں امن و امان کے قیام میں معاونت کریں، اقوام متحدہ

اقوامِ متحدہ کے نمائندہ خصوصی برائے فلسطین گیئر پیڈرسن  نے آج ملاقات ہونے والے صدر رجب طیب ایردوان اور روسی صدر ولا دیمر پوتن   سے شامی علاقے ادلیب میں  امن و امان  کے قیام میں  معاون ہونے کی اپیل کی ہے۔

پیڈرسن نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بریفنگ  میں ادلیب میں خاصکر ترکی۔ شام سرحدی  علاقوں میں  مہاجرین کے مقیم ہونے والے کیمپوں پر حملوں میں اضافہ ہونے پر توجہ مبذوکل کراتے ہوئے کہا کہ ’’ میں ادلیب  کی صورتحال کے  ایردوان ۔ پوتن  مذاکرات  کا ایک اہم معاملہ ہونے پر یقین رکھتا ہوں اور علاقے میں اثرِ رسوخ کے حامل ان دونوں سربراہان سے   علاقے میں امن و آشتی کےقیام میں    معاونت فراہم کرنے کی اپیل کرتا ہوں ،  خطے کے متعدد مسائل اس معاملے سے جڑے ہوئے ہیں۔

آئینی کمیٹی  کے دوبارہ یکجا ہونے کے  لیے   دعوت  نامہ بھیجنے کی توضیح کرنے والے پیڈرسن نے بتایا کہ  کمیٹی کا چھٹا اجلاس 18 اکتوبر کو سوئس شہر جنیوا میں منعقد ہو گا جبکہ ایک روز پیشتر  شریک چیئرمین  یکجا ہوں گے۔

 



متعللقہ خبریں