جاپان کی جانب بڑھنے والے منڈولا طوفان کا انتباہ

فی گھنٹہ  180 کلو میٹر کی رفتار سے  حرکت کرنے والے طوفان   سے6 تا 8 میٹر بلند سمندری موجیں پیدا ہو سکتی ہیں

1711376
جاپان کی جانب بڑھنے والے منڈولا طوفان کا انتباہ

اطلاع کے مطابق بحرالکاہل  میں ظہور پذیر ہونے اور  اپنی شدت کو بڑھاتے  ہوئے  آگے بڑھنے والا منڈولے طوفان  اب جاپان کی جانب پیش قدمی کر رہا ہے۔

جاپانی  موسمیات ایجنسی  نے  فلپائن  کے سمندر میں اٹھنے والے اور ملک کے جنوبی  جزیرے  اوکینو توری۔ شیما  کی جانب بڑھنے والے  منڈولے طوفان کے   حوالے سے خبر دار کیا ہے۔

ایجنسی کے اندازے کے مطابق فی گھنٹہ  180 کلو میٹر کی رفتار سے  حرکت کرنے والے طوفان   سے6 تا 8 میٹر بلند سمندری موجیں پیدا ہو سکتی ہیں۔

جزائر کو 2 روز تک اپنے زیر اثر لینے والے طوفان کے بعد میں شمالی مشرقی علاقوں کی جانب  بڑھتے ہوئے  یکم اکتوبر کو دارالحکومت ٹوکیو سے منسلک  جزیرہ ایزو   کے  قریب پہنچے  گا۔

ایجنسی کا کہنا ہے کہ یہ طوفان ملک کے جنوبی اور جنوب مشرقی  علاقوں میں تیز آندھی، بلند لہروں اور شدید بارشوں کا موجب بن سکتا ہے۔



متعللقہ خبریں