طالبان حکومت سے رابطہ برقرار رکھیں گے: حکومت چین

ترجمان چینی وزارت خارجہ وانگ وین بن کا کہنا ہے کہ افغانستان کی خودمختاری، آزادی، سالمیت کا احترام کرتےہیں جبکہ ہم افغانستان کی نئی حکومت  اور رہنما کے ساتھ رابطہ برقرار رکھنے کیلئے تیار ہیں

1704546
طالبان حکومت سے رابطہ برقرار رکھیں گے: حکومت چین

افغانستان میں طالبان کی جانب سے عبوری حکومت کے اعلان کے بعد چین کا رد عمل سامنے آگیا ہے۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ وانگ وین بن کا کہنا ہے کہ افغانستان کی خودمختاری، آزادی، سالمیت کا احترام کرتےہیں۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان کی نئی حکومت  اور رہنماکے ساتھ رابطہ برقرار رکھنے کیلئے تیار ہیں۔

قبل ازیں ترجمان محکمہ خارجہ نے طالبان کی عبوری حکومت کے اعلان پر تشویش کا اظہار کیا تھا اور کہا تھا طالبان کو ان کی باتوں سے نہیں، ان کے اقدامات سے پرکھیں گے

 



متعللقہ خبریں