میکسیکو میں 7 شدت کا زلزلہ، 1 شخص ہلاک

اس زلزلے کا مرکز سیاحتی مقام اکاپلکو کے پاس تھا تاہم وہاں سے تقریباﹰ سوا دو سو کلو میٹر دور میکسیکو سٹی میں بھی اس کے جھٹکے محسوس کیے گئے جہاں موجود عمارتیں لرز گئیں

1704366
میکسیکو میں 7 شدت کا زلزلہ، 1 شخص ہلاک

میکسیکو کے جنوب مشرقی علاقے میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

خبر کے مطابق، اس قدرتی آفت کے نتیجے میں  ایک شخص ہلاک ہو گیا ہے۔

گزشتہ شب آنے والے زلزلے کی درجہ ریختر پر سات  ریکارڈ کی گئی ہے۔

اس زلزلے کا مرکز سیاحتی مقام اکاپلکو کے پاس تھا تاہم وہاں سے تقریباﹰ سوا دو سو کلو میٹر دور میکسیکو سٹی میں بھی اس کے جھٹکے محسوس کیے گئے جہاں موجود عمارتیں لرز گئیں۔

حکام نے ایک کیفے میں گیس لیک ہونے اور ایک ہوٹل سمیت عوامی ہسپتال کو نقصان پہنچنے کا بھی بتایا ہے۔

یاد رہے کہ سن 1985 میں میکسیکو سٹی میں آنے والے تباہ کن زلزلے کی وجہ سے ہزاروں افراد ہلاک ہوگئے تھے۔



متعللقہ خبریں