عوام اس طرح انتخابات میں حصہ لے جس سے اقتدار عوام  کے نمائندے سنبھالیں، غنوشی

النہدا موومنٹ کی ایگزیکٹویو کمیٹی  کے اجلاس کے بعد  پارٹی کے رہنما غنوشی  کے دستخط کا حامل ایک  تحریری بیان  جاری کیا گیا

1703875
عوام اس طرح انتخابات میں حصہ لے جس سے اقتدار عوام  کے نمائندے سنبھالیں، غنوشی

النہدا موومنٹ کے رہنما اور تیونس میں پارلیمنٹ کے اسپیکر راشد ال غنوشی نے زور دیا ہے  کہ عوام اس طرح انتخابات میں حصہ لے جس سے اقتدار عوام  کے نمائندے سنبھالیں۔

النہدا موومنٹ کی ایگزیکٹویو کمیٹی  کے اجلاس کے بعد  پارٹی کے رہنما غنوشی  کے دستخط کا حامل ایک  تحریری بیان  جاری کیا گیا۔

بیان کے مطابق  صدر قیص سعید کی جانب سے 25 جولائی کو  غیر معمولی اختیارات کو اپنے  ہاتھ میں لینے پر مبنی قرار داد جاری کرنے  اور  ان کو لا متناہی  حیثیت دینے کے بعد ملک  میں غیر یقینی کی صورتحال  پیدا ہو گئی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ اس سلسلے میں  حکومت اور پارلیمنٹ کی کاروائیوں کے منجمد کیے جانے سے  ملک میں حالات مشکلات  سے دو چار ہوئے ہیں۔

غنوشی نے اس طرف اشارہ کیا ہے کہ حکومت اور پارلیمنٹ کے کام کی معطلی کے ساتھ یہ عمل  ایک مشکل مرحلے میں داخل ہوا ہے، اور میں  تیونسیوں کے حقوق و آزادی کو نظر انداز کرنے  اور شہریوں کو فوجی عدالتوں میں منتقل کرنا  جیسے  غیر آئینی اور غیر قانونی طریقوں کی  مذمت کرتا ہوں۔

انہوں نے ملک میں ہنگامی حالات کے نفاذ کے خاتمے  اور پارلیمانی امور کو بحال  کرنے کی  اپیل کرتے ہوئے ایک ایسی حکومت کے قیام پر زور دیا  ہے جو تیونسی شہریوں  کی ترجیحات کو پورا کر سکے۔



متعللقہ خبریں